دنیا بھر سے

ڈاکٹر روٹ نیپال میں آنکھوں کے علاج و معالجے کو وسیع کریں گے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Nepal (Kathmandu)  on 08-April-2021

کھٹمنڈو: ، 08 اپریل ۔ نیپال میں آنکھوں کے لاج کے لئے مشہور ڈاکٹرسینڈوک روٹ جنہیں ‘گاڈ آف سائٹ’ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ اپنے علاج و معالجے کے دائرہ کار کووسیع کریں گے۔ ڈاکٹر روٹ ایک ایسے جادوگر بتائے جاتے ہیں جو موتیابند کا علاج کرتا ہے۔ ڈاکٹر روٹ ایک سرجری کے لئے سو امریکی ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے سات ہزار روپئے لیتے ہیں۔ جبکہ غریبوں کا علاج مفت میں کرتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں متعدد بار انعام بھی دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر روٹ نے لمبینی میں ایک گیسٹ ہاوس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیا ہے ، جہاں وہ ہر روز تقریبا 400 افراد کی سرجری کرتے ہیں۔ یہاں ہر روز سیکڑوں لوگ علاج کے لئے آتے ہیں۔ ڈاکٹر روٹ نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ دنیا کے اس حصے میں کسی بھی شخص کو موتیا کی بیماری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ میری خدمات کو یکساں طور پر حاصل کریں اور سب اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔
نیپال کے بہت سے لوگوں ، خاص طور پر غریبوں نے ڈاکٹر روٹ سے کافی فائدہ اٹھایا ہے۔ روٹ نے کھٹمنڈو میں تلگنگا انسٹی ٹیوٹ آف اوپتھلمولوجی قائم کیا ہے۔ وہ روز گاؤں اور پہاڑی علاقوں کا دورہ کرتے ہیں اورغریبوں کا علاج کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ ماہرین کی ایک ٹیم بھی ہے ، جس کی مدد سے وہ غریب لوگوں کی سرجری کرتا ہے۔ ڈاکٹر روٹ اب تک 1،30،000 مریضوں کی آنکھوں کی سرجری کرچکے ہیں اور اب وہ اپنے کام کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper