موڈکُروچی، 03 اپریل، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج حزب مخالف ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی کانگریس پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اِن کنبہ پرور پارٹیوں کو مستردکرنے کا وقت آ گیاہے جنھیں جمہوریت میں یقین نہیں۔مسٹر نڈا نے یہاں آئندہ چھ اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ہمارے حریف تمل ناڈو کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہےہیں، ڈی ایم کے-کانگریس کنبہ پروری کی اقدار والی پارٹیاں ہیں۔ انھیں جمہوریت میں یقین نہیں ،ہندوستان اور تمل ناڈو کے عوام انھیں دو بار مسترد کرچکے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جےپی اور اے آئی اے ڈی ایم کے‘ جیسی جمہوری پارٹیاں آپ کی حمایت سے کامیابی کا سفر جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا ،’ڈی ایم کے-کانگریس ٹو جی، تھری جی، فور جی اور جیجا جی(بہنوئی) کے لیے معروف ہیں‘۔بی جے پی کے قومی صدر نے کہاکہ ہماری وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر ، دونوں تمل ناڈو سے ہیں‘۔
You may also like
آرمی چیف نارونے بنگلہ دیش کے دورے پر
ریزرو بینک نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی
وزیراعلی تیرتھ راوت نے ضلع منصوبے کے لئے 462 کروڑ 62...
گہلوت کی کورونا ویکسین کےلئے عمر کی قیمت ہٹانے کی...
کسان آندولن میں اپنی جان گنوان چکے کسانوں کی یاد میں...
ملک میں کورونا وائرس کے 89129 نئے معاملے،714ہلاکتیں
About the author
