بنگلورو ، 03 اپریل ، ریاست کے ضلع کوڈاگو کے ایک گاوں میں ہفتے کی صبح آگ لگاکر 6 افرادکو زندہ جلا کر مارڈالا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص نے باہر سیگھر بند کرکیپیٹرول ڈال کر اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس واقعے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
ضلع کے ویراپیٹتعلقہ کے موگتکیری گاوں میں ہفتہ کے روز مقامی شرپسند یراوبوجا نیپٹرول ڈال کر ایک گھر کو آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جبکہ تین نے میسورو اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سیتے (45) ، بیبی (40) ،وشواس (6) ، وشوا (7) ، پرکاش (7) اور پرارتھنا (6) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس اس واقعے کو انجام دینے کی وجوہات بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
کرناٹک میں پٹرول ڈال کر چھ افراد کو زندہ جلایا گیا
