Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

جھارکھنڈ

کورونا انفیکشن کے مد نظر حکومت نے لیا بڑا فیصلہ جھارکھنڈ میں آئندہ حکم تک سبھی اسکول و کالج بند

Written by Taasir Newspaper

رانچی ، ( اسٹاف رپورٹر) حکومت جھارکھنڈ نے ریاست میں بڑھتے کورونا وائرس کے معاملوں کے مد نظر سنگین فیصلہ لیا ہے ۔ آج شام جاری حکم کے مطابق ریاست میں سبھی سرکاری و نجی اسکول ، کالج ، جم ، پارک ، سنیما ہال ، سوئمنگ پل کو آئندہ حکم تک کے لئے بند کر دیاگیا ہے ۔ منگل کی شام وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں آفات انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نشست ہوئی ۔ اس میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفکیشن کو لیکر یہ فیصلہ لیا گیا ۔ پہلے آٹھویں سے اوپر کی سبھی کلاسیز میں آف لائن پڑھائی کی اجازت دی گئی تھی ۔ اسے فی الحال روک دیا گیا ہے ۔ اسکولوں کو آن لائن کلاس چلانے کی ہی اجازت دی گئی ہے ۔ پہلے سے سبھی متعینہ امتحانات ہوںگے ، اس کے لئے امتحان دہندگان کے ایڈمٹ کارڈ کو ہی پاس مانا جائے گا ۔ انہیں کورونا وائرس کو لے کر جاری گائیڈ لائن پرعمل کرنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی صدارت میں منگل کو پروجیکٹ بھون میں منعقد اعلیٰ سطحی کمیٹی کی نشست میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس نشست میں صحت اور آفات محکمہ کے وزیر بنّا گپتا ، چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ ، صحت سکریٹری کے کے سون ، آفات سکریٹری ، ڈاکٹر امیتابھ کوشل بھی موجود تھے ۔ نشست میں رات کے 8بجے سے صبح6بجے تک نائٹ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ مذہبی مقامات و ریسٹورینٹ میں کل صلاحیت کے صرف 50فیصد ہی موجودگی رہے گی ۔

About the author

Taasir Newspaper