ریاست

کورونا کے خلاف ایک سال سے مہم جاری ہے:وینکیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Lucknow (Uttar Pradesh)  on 15-April-2021

لکھنؤ:، 15 اپریل، وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور ملک کے تمام گورنروں کے ساتھ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی زیر صدارت کووڈ 19 کے و یکسین فیسٹیول کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ، جس میں نائب صدر نے کہاکہ گزشتہ ایک سال سے کووڈ کے خلاف پورے ملک میں مہم چل رہی ہے جس میں ہم کامیاب بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ ۔19 کا دوسرا اسٹرین ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے ہمیں تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے تمام گورنروں سے اپیل کی کہ وہ سیاسی جماعتوں ، مذہبی رہنماؤں ، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں ، میئروں کے ساتھ میٹنگ کریں اور کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے اجتماعی کوششیں کریں اور کوویڈ ویکسینیشن کے کام کو تیز کریں اور لوگوں کو لازمی طور سے ماسک لگانے کے لئے تحریک دیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بھی آگاہی مہم چلائی جانی چاہئے۔گورنروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گورنر حکومت اور معاشرے کے مابین ایک اہم کڑی ہے۔ لہذا ، گورنر باہمی ربط کے ذریعے کووڈ کے کنٹرول کے لئے ہر سطح پر آگاہی مہم چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی ، این ایس ایس ، ریڈ کراس ، سماجی تنظیمیں اور یونیورسٹیاں اس کام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہمیں معاشرے کے ہر فرد کو اس مہم میں شامل کرنا ہوگا۔‘‘گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے کہا کہ راج بھون کے تمام اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے ٹیکے لگائے گئے۔اس سے قبل 8 مارچ 2021 کو یوم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر راج بھون میں کام کرنے والی تمام خواتین کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ‘ ٹیکہ اتسوکے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں 11 اپریل سے 14 اپریل 2021 تک 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو آٹھ ہزار سے زیادہ مراکز پر ٹیکے لگائے گئے تھے۔گورنر کے ذریعہ ٹیکہ اتسو کو کامیاب بنانے کے لئے ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے رجسٹرار ، وائس چانسلر کے ساتھ 10 اپریل 2021 کو ایک ورچول میٹنگ کی گئی۔ انہوں نے یونیورسٹیوں کو ہدایت دی کہ وہ ایک ایکشن پلان بنائے اور اپنے طلباء ، یونیورسٹی سے وابستہ 50 ہزار کالجوں اور ان کے والدین ، ​​ عوامی نمائندوں اور رضاکارانہ تنظیموں کے توسط سے ہر گرام سبھا میں عام لوگوں کو ترغیب دیں۔ اس سلسلے میں ریاست کی یونیورسٹیوں کے ذریعہ ‘ٹیکہ اتسومیں چالیس ہزار ایک سو اکیاسی افراد کو ٹیکے لگائے گئے اور دو لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکے لگانے کی ترغیب دی گئی۔گورنر نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ ۔19 کے سلسلے میں چیف منسٹر کے ساتھ تمام پارٹیوں کے میئروں ، مذہبی رہنماؤں اور میونسپل کارپوریشنوں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ ان ملاقاتوں میں سب کی مشترکہ کوششوں سے ٹریسنگ ، ٹیسٹنگ اور علاج کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں شہروں کے رہائشی علاقوں میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ لوگوں کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی نگرانی اور فیسوں کی وصولی کی نگرانی پر بھی زور دیا گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ریاستی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ہر قسم کے تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنگن واڑی ورکر اور آشا ورکر کے اشتراک سے ویکسینیشن کو تیز کیا گیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper