جاوید احمد سری نگر
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج یہاں ڈاک بنگلہ اننت ناگ میں میں ممتاز مذہبی رہنماؤں ، اماموں اور خطیبوں کے ساتھ ایک خاص ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد انہیں کوویڈ 19 کے وبائی امراض کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرانا تھا اور اس کے علاوہ اس مہلک بیماری کی تازہ لہر پر قابو پانے میں ان سے تعاون حاصل کرنا تھا ضلع ترقیاتی کمشنر نے ائمہ کرام اور مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ وسیع پیمانے پر اس وبائی مرض کے دوران اپنی ذمہ داری نبھائیں تاکہ قیمتی جانیں بچ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کی تازہ لہر کے دوران مقامی مساجد کے مذہبی رہنماؤں ، اماموں ، خطیبوں اور انتظامی کمیٹیوں کا کلیدی کردار ہے اور انہوں نے ان سے اپیل کی کہ مساجد میں اور باہر کووڈ کے مناسب رویے کی پیروی کرنے کے لئے ہر شخص اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ انہوں نے ان پر بھی زور دیا کہ جلد سے جلد لوگوں کو ویکسنیشن کے لئے لوگوں کو حساس بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڈ 19 انفیکشن کے خلاف ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔ ڈاکٹر سنگلا نے اس بات پر زور دیا کہ وبائی مرض کے خلاف جنگ صرف اور صرف اجتماعی کاوشوں سے جیتی جائے گی اور اس نازک موڑ پر سب کو ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین اور اے ڈی سی ، غلام حسن نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ معاشرے کو وبائی صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے اپناکردار ادا کریں۔اس موقع پر ، سی ایم او ، ڈاکٹر مختار اور ، ڈاکٹر ایم وائی زاگو نے اس بیماری کی وجوہ ، ٹرانسمیشن ، ٹیسٹنگ ، علامات اور اس کے علاوہ اس میں ایس او پیز اور ویکسینیشن کے کردار کے علاوہ اس کی بیماری کی وجوہات سے بھی آگاہ کیا آئمہ ، خطیب اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے کوڈ 19 وبائی امراض میں انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کے فیصلوں اور ہدایات پر عمل کرنے کا وعدہ کیا ۔ دریں اثنا ، ضلع کی تمام مساجد میں کوویڈ۔ 19 ایس او پیز کی مکمل پاسداری کے ساتھ اجتماعات کی تعداد کو لازمی طور پر محدود کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس سے قبل متعلقہ ایس ڈی ایم اور تحصیلداروں کے ذریعہ سب ڈویژن اور تحصیل سطح پر بھی اسی طرح کے اجلاس منعقد ہوئے
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.