کھیل

کپل دیو کا رشبھ پنت کے آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کے امکانات پر ردعمل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 07-April-2021

نئی دہلی:07 اپریل۔ہندوستان کی عظیم آل راونڈر کھلاڑی کپل دیو نے آئندہ آئی پی ایل سیزن میں نوجوان بلے باز رشبھ پنت کی کپتانی پر بڑا ردعمل دیا ہے۔پنت کے آئی پی ایل ٹرافی جیتنے کے امکانات پر انہوں نے کہا ’’شاید ان کا 25-26فیصد ٹرافی جیتنے کا امکان ہے۔ میں اس سے زیادہ نہیں کہوں گا کیونکہ اگر ایسا ہوا تو یہیمحسوس ہوگاکہ وہ دوسری ٹیموں کے کپتان سے زیادہ اچھے ہیں ۔ وہ نئے کپتان ہیں اور انہیں کافی تجربے کی ضرورت ہے لیکن پہلی بار کپتانی کرتے ہوئے انہیں مشکلات تو ضرور درپیش آئیں گی‘‘۔ کپل دیو نے رشبھ پنت کے بارے میں یہ بیان اس سوال کے جواب میں دیاجس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا رشبھ پنت دہلی کیپیٹلس کو آئی پی ایل کاخطاب دلاسکتے ہیں؟۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مانا کی رشبھ پنت کے لئے کپتانی آسان نہیں ہوگی۔واضح ہو کہ رشبھ پنت اس سے قبل رنجی ٹرافی میں دہلی کی قیادت کرچکے ہیں۔ حالانکہ کپل دیو کا خیال ہے کہ آئی پی ایل بالکل مختلف ہوگا۔ انہوں نے کہا ، “وہ اب کپتان بن گئے ہیں اور اسسے زیادہ سیکورٹی کسی کو کیا ملے گی لیکن کپتانی ملنے کے بعد ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ پنت کے لئے یہ آسان کام نہیں ہوگا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں۔اگر انتظامیہ کو لگتا ہے کہ وہ آگے بھی اچھی کپتانی کرسکتے ہیں تو انہیں موقع دینا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں انتظار کرنا ہوگا کہ اس سیزن میں ان کا مظاہرہ کیسا رہتا ہے۔ یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ وہ ٹیم کو کس طرح سے ہینڈل کرتے ہیں۔ٹیم میں بہت سارے سینئر کھلاڑی موجود ہیںتو آسان نہیں ہوگا‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper