Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi) on 07-April-2021
نئی دہلی: 07 اپریل۔ ملک میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد ایک بار پھر ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا کے ایک لاکھ 15 ہزار 736 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ، کورونا مریضوں کی تعداد 1,28,01,785 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، 630 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس طرح کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1,66,177 ہوگئی ہے۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا کے 8,43,473 فعال مریض ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک راحت کی خبر یہ بھی ہے کہ اب تک 1,15,92,135 مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی شفایابی کی شرح 92.11 فیصد ہے۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئےملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ، 06 اپریل کو 12,08,329 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 25,14,39,598 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔