ملک بھر سے

گوگل اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے ہندوستان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | America (Washington)  on 26-April-2021

واشنگٹن : ، 26 اپریل۔ گوگل کے سی ای او سندر پچائی اور مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے یقین دلایا ہے کہ وہ کورونا کے اس مشکل وقت میں ہندوستان کی مدد کریں گے۔
گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی صورتحال کو دیکھ کر دکھی محسوس کر رہا ہوں۔ گوگل اور گوگل صارفین کی جانب سے 135کروڑ روپیے کی رقم گیوانڈیا اور یونیسیف کے ذریعہ میڈیکل سپلائی اور دیگر آلات کے لئے عطیہ کی گئی ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں مائیکرو سافٹ کے ہندوستانی نژاد سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ہندوستان میں امدادی کاموں کے لئے وسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گی۔ ساتھی ہی آکسیجن ڈیوائس کی خریداری میں بھی تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوٹا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ ہندوستانی امریکی سرمایہ دار ونود کھوسلہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے اسپتالوں کو مالی مدد فراہم کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کورونا کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ گذشتہ کچھ دنوں میں تقریباً 350000 سے زیادہ نئے کوروناوائرس کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔کئی ریاستوں ، اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن کی کمی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے بھارت نے ’آکسیجن میتری ‘ مہم کے تحت کئی ممالک سے آکسیجن لی ہے۔
اس سے قبل ہفتے کے روز ، ہندوستانی فضائیہ سنگاپور سے چار کرائیوجینک ٹینک لئے گئے تھے۔ ان کنٹینرس کو ہوائی جہاز کے ذریعے ہندوستان لایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ، سعودی عرب نے بھارت کو 80 میٹرک ٹن لیکوڈ آکسیجن کی فراہمی کی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper