اتراکھنڈ بی جے پی میں ہنگامہ، سابق وزیر اعلی کے بیان کو لے کر مچا بوال

دہرہ دون،03 اپریل،قیادت میں تبدیلی کے با وجود اترا کھند بی جے پی میں اختلافات جاری ہیں۔ چار سال تک وزیر اعلی رہنے کے بعد خود کو ہٹائے جانے سے تریوندر سنگھ راوت کی ناراضگی ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔واضح رہے تریوندر سنگھ راوت نے خود کے ساتھ ابھیمنیو کی طرح دھوکہ ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد بی جے پی کے رہنما ؤں نے ان کے خلاف مورچہ کھول دیا۔ اس کے بعد پوڑی میں تریوندر سنگھ راوت نے بیان دیا کی سیاست میں ہمیں بڑا دل لے کر چلنا چاہئے۔تریوندر سنگھ کے اس بیان پر ان کی ہی پارٹی کے کابینہ کے وزیر ہرک سنگھ راوت نے کہا ہے کہ آ ج درس کون دے رہا ہے بڑا دل کرنے کے لئے جن کا خود کا دل بہت چھوٹا ہے۔ ہرک سنگھ راوت کا کہنا ہے کہ یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ ہم لوگ درس تو دے دیتے ہیں کہ بڑا دل رکھو لیکن کئی مرتبہ ہمارا خود کا دل بڑا نہیں ہوتا۔ترویندر سنگھ کے بیان کے بعد بی جے پی میں جو گھمسان مچا ہے اس پر حزب اختلاف بھی خوب طنز کر رہا ہے۔ اترا کھنڈ بی جے پی میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ حال ہی میں وہاں بی جے پی کو وزیر اعلی بدلنا پڑا۔ نئے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے کرسی سنبھالتے ہی کئی متنازعہ بیان دیئے جس کے بعد عوام میں بی جے پی کے خلاف نارضگی بڑھی۔