اجے، کاجول مجھے بالی ووڈ میں بچانے کا ذریعہ بنے: ماہیما چوہدری

Taasir Urdu News Network | Mumbai (India)  on 07-April-2021

ممبئی:ممبئی،۷؍اپریل،ماضی کی خوبرو اداکارہ ماہیما چوہدری نے کہا ہے کہ اجے دیوگن اور کاجول نے بالی ووڈ میں ان کی کیریئر کو بچایا۔ ماہیما چوہدری نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پریس‘ سے اپنی فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انھوں نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’دل کیا کرے‘ کی جس میں کاجول بھی مرکزی کرداروں میں تھیں۔ماہیما نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اس وقت کے ایک واقعے کا ذکر کیا اور بتایا کہ کس طرح اجے دیوگن ان کے لییمسیحا بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بنگلور میں فلم ’دل کیا کرے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں تو اسی دوران سفر کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو خطرناک حادثہ پیش آیا تھا۔ماہیما کا کہنا تھا اس حادثے میں ویسے تو وہ محفوظ رہی تھیں، لیکن گاڑی کے شیشے ٹوٹ کر ان کے چہرے پر آ لگے تھے، جس سے چہرہ بہت متاثر ہوگیا تھا۔ اداکارہ نے واقعے کے بعد بتایا کہ ان کے بارے میں میڈیا میں لکھا گیا کہ ان کا چہرہ بالکل خراب ہوگیا ہے۔ ماہیما نے بتایا کہ جب وہ پریشان ہوگئیں تھیں، تو اس وقت اجے دیوگن اور کاجول نے ان بہت مدد کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ اجے دیوگن نے کہا تھا کہ میں بنگلور میں ان نشانات کا علاج نہ کرواؤں بلکہ اسکے لیے وہ مجھے ممبئی لے کر جائیں گے۔ماہیما نے بتایا کہ اجے دیوگن نے میرا علاج بہترین ڈاکٹرز سے کروایا اور اس بات کو بھی یقین بنایا کہ مجھے علاج کی بہترین سہولیات ملیں۔اداکارہ نے اس موقع پر مدد کرنے میں فلم دل کیا کرے کی ساتھی اداکارہ کاجول کی بھی تعریف کی تھی۔