اسپوتنک وی ویکسین کو ڈی سی جی آئی سے منظوری ملی

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 13-April-2021

نئی دہلی: ، 13 اپریل،۔ ملک میں تیسری کورونا ویکسین کے طور پرروس کی سپوتنک – وی کو ہنگامی استعمال کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ سپوتنک – وی وائرس کی روک تھام کے لئے مکمل طور پر محفوظ اور موثر پائے جانے کے بعد ڈرگ ریگولیٹر جنرل انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے گرین سگنل دے دیا۔ اس سے قبل پیر کے روز ، سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی نے سپوتنک – وی کی منظوری دی۔روسی ویکسین 91.6 فیصد کارگر ثابت ہوئی ہے۔ اب تک کی سب سے موثر ویکسین 59 ممالک میں منظور کی جاچکی ہے۔ یہ روسی ویکسین 2–8 ڈگری سیلیس کے درجہ حرارت پر رکھی جاسکتی ہے۔ لانسیٹ میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ، اس ویکسین کا کل 19 ہزار 866 افراد پر تجربہ کیا گیا۔
ان 14 میں سے 964 افراد کوویکسین لگائیگئی ، جبکہ 4 ہزار 902 افرادپرپلیسبو (ڈمی) کا استعمال کیا گیا۔ 21 دن کے وقفیکے بعددو خوراکیں دی گئیں۔ ان میں مجموعی طور پر 78 افراد کورونا سے متاثر تھے۔ دریںاثنا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 55 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 21 ہزار 409 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 99 ہزار 135 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 67 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 49 ہزار 710 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 100 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 73 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 182 تک جا پہنچی ہیں۔
جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 39 لاکھ 3 ہزار 573 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 612 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 79 ہزار 594 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 70 ہزار 256 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 79 ہزار 110 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 30 لاکھ 21 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 765 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 277 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 93 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 435 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔