آئی پی ایل۔14: پہلے مقابلے کے لیے ممبئی انڈینس اور آر سی بی تیار

Taasir Urdu News Network | Chennai (Tamil Nadu)  on 08-April-2021

چنئی: ،08؍ اپریل ،جب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) جمعہ کو شروع ہوگی تو روہت شرما اپنی وراثت برقرار رکھنے کے ارادے سے اتریںگے گے ، جبکہ وراٹ کوہلی ایک نئی وراثت تیار کرنا چاہیں گے۔ نیز سب کی نگاہ تجربہ کار مہندر سنگھ دھونی پر بھی مرکوز ہوگی کہ ان کی ٹیم گزشتہ سیزن میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنانے میں ناکام ہونے کے بعد وہ کیا حکمت عملی طے کرتے ہیں۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے ، لیگ بایو ببل محفوظ ماحول میں ہوگی اور شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی پی ایل کے صرف پانچ ماہ میں ہونے والے دو ٹورنامنٹ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک مثالی صورتحال نہیں ہیں لیکن شائقین میںجوش و خروش ہوگا ، جہاں انہیں بہترین کھیل دیکھنے کو ملیں گے۔ ہندوستان میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ تقریبا ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ یہاں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے مابین کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں میں بڑے ہٹر کی موجودگی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ گھر میں بیٹھے شائقین کافی لطف اندوز ہوں جنہیںکورونا کی وجہ سے اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔
ٹورنامنٹ پرکورونا وائرس کا سایہ ہے اور لیگ کے آغاز سے قبل کچھ کھلاڑی اور معاون عملہ مثبت پائے گئے ہیں۔ لیکن کھیلوں کے لئے محفوظ ماحول کی وجہ سے بورڈ آف کرکٹ (بی سی سی آئی) کوتوقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ٹورنامنٹوں کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی آسانی کے ساتھ سے منعقد ہوگا۔آئندہ ٹورنامنٹ ہندوستان کے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس سال ملک میں ٹی 20 ورلڈ کپ ہونا ہے۔کوہلی اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ورلڈ کپ کے اپنے ممکنہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی کوشش کریں گے ۔
جبکہ انگلینڈ کے کپتان مورگن اور کیرون پولارڈ کی نگاہیں بھی اپنے اپنے فرنچائزز کے لئے کھیلتے ہوئے اپنے ملک کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر مرکوز رہیں گی۔پانچ خطاب کے ساتھ روہت آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان چھٹی ٹرافی کے ساتھ لیگ میں پہلی ٹائٹل ہیٹ ٹرک بنانا چاہیں گے ۔دریںاثنا آئی پی ایل 2021 کو شروع ہونے کواب محض ایک روز باقی ہے۔ چنئی میں جمعہ کو آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کا افتتاح ہوگا، لیکن تمام آٹھ ٹیموں کے پاس ابھی بھی ان کے سبھی کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ اس کی وجہ جہاں کچھ کھلاڑیوں کے کورونا سے متاثر ہونا تو کچھ کا اسی ہفتے ہندوستان پہنچنا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کے تعلق سے جاری گائیڈلائن کے مطابق ہرایک کھلاڑی کوٹیم میں شامل ہونے سے سات دن کے لازمی قرنطینہ میں رہناہوگا۔ ایسی حالت میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جوٹیم کے پہلے آئی پی ایل مقابلے سے باہررہیں گے۔دہلی کیپٹلس کی بات کریں تو اس کی تیزگیندبازی کی ریڑھ تجربہ کار تیزگیندباز کیگسو ربادا اور اینرچ نوترجے گزشتہ منگل کو ہی ممبئی پہنچے ہیں اورفی الحال کوارنٹائن میں ہیں، جو 12 اپریل کو ختم ہوگا، جبکہ دہلی کا چنئی سپرکنگز کے خلاف 10 اپریل کو پہلامقابلہ ہے۔ وہیں دہلی کے اسٹارآل راونڈر اکشرپٹیل بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ اگر 10 اپریل سے پہلے وہ دوبار منفی نہیں آتے ہیں۔
تووہ مقابلہ نہیں کھیل پائین گے۔رائل چیلنجرز بنگلورو (آرسی بی) کے تجربہ کارلیگ اسپنر ایڈم زیمپا شادی کی وجہ سے اور آرسی بی کی طرف سے اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کے نوجوان اسپنر فن ایلن بھی پہلے مقابلے سے باہرسات دن کے ر نوترجے کے ساتھ چھ اپریل کو ممبئی پہنچے تیزگیندباز لنگی اینگدی بھی کوارنٹائن میں ہونے کے سبب چنئی سپرکنگز کے لئے ملنے پہلا میچ نہیں کھیلیں گے۔
دونوں کوارنٹائن میں ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان رائلز کے اہم تیزگیندباز جوفرآرچر ابتدائی چارمقابلوں سے باہررہیں گے جوراجستھان کی ٹیم کے لئے بڑاجھٹکا ہے، حالانکہ اس کے پاس بین اسٹوکس، جوس بٹلر، مستفیض الرحمن اور اینڈرو ٹائی کی شکل میں غیرملکی کھلاڑیوں کے متعدد متبادل موجود ہیں۔