ایم پی میں آخری متبادل کے طور پر کریں گے لاک ڈاون کا استعمال: شیوراج

Taasir Urdu News Network |Bhopal (Madhya Pradesh)  on 07-April-2021

بھوپال:

بھوپال، 7 اپریل ،۔ مدھیہ پردیش میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان راجدھانی بھوپال کے منٹو ہال کیمپس میں 24 گھنٹے کے لئے سواستھ آگرہ پر بیٹھے تھے۔ بدھ کو ان کا یہ سواستھ آگرہ اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران انہوں نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کیلئے مختلف اعلانات کئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ریاست میں لاک ڈاون کا استعمال آخری متبادل کی شکل میں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ چوہان کا 24 گھنٹے کا سواستھ آگرہ منگل کو دوپہر 12.30 بجے سے شروع ہوا تھا، جو بدھ دوپہر تک چلا۔ اس دوران انہوںنے اپنے ریگولر سرکاری کام نمٹانیکے علاوہ مختلف اضلاع کے الگ الگ طبقوں کیلوگوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بات چیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سواستھ ا گرہ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ تمام لوگ ماسک پہنیں، اس کیلئے ماسک کی معقول حصولیابی ضروری ہے۔ ریاستی حکومت خواتین خود امدادی گروپوں اور جیون شکتی یوجنا کی خواتین صنعت کاروں کے توسط سے 10 لاکھ ماسک بنا کر اس کو عوام میں تقسیم کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ کووڈ انفیکشن پر مو روک تھام کیلئے لوگوں کے مفاد میں چھتیس گڑھ سے آنے جانے والی مسافر بسوں کی آمد و رفت ملتوی کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماسک نہ پہنا گناہ کرنے کے مترادف ہے۔ ماسک نہ پہنا جرم کے درجے میں آئے گا اور اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سختی کی جائے گی۔ ریاست کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ ریاست بھر میں ’’میری حفاظت- میرا ماسک‘‘ مہم باقاعدگی سے چلائی جائے گی۔ اس کے توسط سے ریاست کی حفاظت کیلئے تمام لوگوں کو ماسک پہننے کی اپیل کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت یہ یقینی کرے گی کہ ا ٓو شمان بھارت اسکیم کے مستحقین کا اسپتالوں میں مفت علاج ہو۔ ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں میں دوائیں، میڈیکل جانچ اور صحت سے متعلق تمام انتظامات یقینی کئے جائیں گے۔ کورونا والینٹیئرس کو شناختی کارڈ دیا جائے گا۔ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کی ریئل ٹائم جانکاری عام عوام کو آسانی سے حاصل ہوسکے، ہم اس کا بھی انتظام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسک، آکسیجن، دوائیں وغیرہ کی کالابازاری اور بلاضرورت قیمتوں میں اضافیکو روکنے کے لئے ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ ہوم آئیسولیٹیڈ مریض گھر کے باہر نہ نکلیں اور پروٹوکال کی تعمیل کریں، اس کے پختہ انتظامات کئے جائیں گے۔ جہاں تک ریمیڈی سیور انجکشن کی کمی کا سوال ہے، حکومت اس کو لیکر بہت سنجیدہ ہے اور ہم جلد ہی اس کے استعمال کے سلسلے میں ایس او پی پروٹوکال مقرر کرنے جارہے ہیں۔ اس سے ریمیڈی سیور کے بلا ضرورت استعمال پر لگام لگے گا اور کمی دور ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ہاسپیٹل ایڈمیشن پروٹوکال تیار کرکے نافذ کیا جائے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر اہل مریض کو اسپتال میں داخل ہونے کی سہولت ملے گی اور جنہیں داخل ہونیکی ضرورت نہیں ہے وہ گھر پر ہی آئیسولیٹ رہ کر علاج کرا سکیں گے۔ ریاست کے جن اضلاع کے دیہی علاقوں میں کورونا کا اثر بڑھ رہا ہے وہاں ’’کل کورونا -2‘‘ مہم شروع کی جائے گی۔ اس کے تحت گھر گھر جاکر سروے کرتے ہوئے ممکنہ مریضوں کو نشانزد کیا جائے گا۔