بولی وڈ منشیات کیس، این بی سی کو ارجن رامپال کے جنوبی افریقہ فرار ہونے کا خدشہ

ممبئی،۳؍اپریل،نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) ممبئی یونٹ نے بولی وڈ میں منشیات کے سلسلے میں تحقیقات کے دوران اداکار ارجن رامپال کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس چھاپہ کے دوران این سی بی کے عہدیداروںنے ان کے گھر سے کچھ دوائیں ضبط کیں۔ این سی بی نے حال ہی میں ایک چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں این سی بی اب بھی ارجن رامپال کو مشتبہ قرار دیتی ہے۔ چارج شیٹ میںیہ بھی شبہ ظاہر کیا ہے کہ ارجن جنوبی افریقہ فرار ہوسکتے ہیں۔ چارج شیٹ کے مطابق، ممبئی این سی بی نے 3 دسمبر 2020 کو ری پبلک آف ساؤتھ افریقہ کے قونصلیٹ جنرل کو ایک خط لکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ “اس معاملے میں ارجن رامپال بھی ایک ملزم ہیں، جس میں این سی بی نے بولی وڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔اسی معاملے میں ارجن بھی مشتبہ ہیں۔ این سی بی کو شک ہے کہ وہ ہندوستان چھوڑ کرجنوبی افریقہ جا سکتے ہیں۔ این سی بی کے اسی خط میں کہا گیا ہے کہ “ارجن رامپال کی اہلیہ کا بھائی ایگسیالوس ڈیمیٹریڈس کو این سی بی نے پہلے ہی دو کیسوں میں گرفتار کیا ہے اور خود ایگیسالس جنوبی افریقہ کا شہری ہے۔این سی بی نے جنوبی افریقی کونسلیٹ سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس ارجن رامپال ویزا کے لئے درخواست کرتے ہیں تو پھر اس کا فیصلہ صحیح قانون کے مطابق کیا جائے.اس کے بعد ، این سی بی نے ارجن رامپال کواین ڈی پی ایس کے سیکشن67کے تحت 14 دسمبر کو سمن بھجا اور 16 دسمبر کو بیان کے لئے پیش ہونے کے لئے کہا تھا۔این سی بی کئی ماہ سے بولی وڈ میں منشیات کے معاملے کی تفتیش کررہی ہے اور اس دوران ارجن رامپال کو بھی این سی بی نے دفتر میں بلا کر پوچھ گاچھ کی گئی۔