تہاڑ جیل میں 52 قیدی کورونا وائرس کا شکار

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 13-April-2021

نئی دہلی:، 13 اپریل، دہلی کی تہاڑ جیل میں موجود 52 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا تہاڑ جیل کے 35 قیدی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔دوسری جانب ہندوستان میں روسی کورونا ویکسین اسپوتنک کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ روسی حکام نے بھارت میں اسپوتنک کے سالانہ 85 کروڑ سے زائد ڈوز تیار کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر ا? گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 مریض سامنے ا? چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔