جنوبی افریقہ نے جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین پر پابندی عائد کی

Taasir Urdu News Network | South Africa (World)  on 15-April-2021

جوہانسبرگ: ، 15 اپریل۔ جنوبی افریقہ نے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ دراصل 6 خواتین کو ویکسین لگائے جانے کے بعد خون کے تھکے جمنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ، جس کے بعد اسے روک دیا گیا ہے۔وزیر صحت جویلی مکھیجے نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں اس بارے میں بتایا گیا ،انہوں نے فوری طور پر ماہرین سے رابطہ کیا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے فیصلے کو ہلکے میں نہیں لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مشورے کے مطابق انہوں نے عارضی طور پر ویکسین کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ تاہم ، 289787 صحت کارکنوں کو پہلے ہی ویکسین کی ڈوز دی جا چکی ہے۔ وزیر صحت نے سب کو صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ میںکورونا کے 1561559 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیز ،کورونا کی وجہ سے 53498 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔