جونیئر بچن نے شائقین مداحوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 15-April-2021

ممبئی:،15اپریل(ایم ملک)ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کے درمیان فلم اداکار ابھیشیک بچن نے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی پھیلاتے ہوئے ماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں ان کے منہ پر ماسک ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں کالے رنگ کے چشمے بھی پہنے ہوئے ہیں۔اس تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے جونیئر بچن نے لکھا – پلیز ، پلیز ،پلیزآپ اپنا ماسک پہنیں !!! اگر اپنیلئے نہ صحیح تو اپنے گھروالوں ، بزرگوں ، دوستوں اور پیاروں کے بارے میں سوچیں‘۔ابھیشیک بچن کی اس پوسٹ کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی دے رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ان دنوں ملک میں ایک بار پھر کورونا وائرس قہر برپاکررہاہے۔ بالی ووڈ کے کئی اسٹار بھی ، ابھیشیک بچن خود کورونا وائرس کی وبا کا شکارہوئے تھے۔ تاہم ، وہ جلد ہی یہ جنگ جیت گیے۔ پچھلے سال کی طرح ، اس سال بھی ، کورونا کی وبا ملک میں اپنی خوفناک شکل دکھا رہی ہے۔