دہلی میں کورونا کے بڑھتے بحران کے تحت دہلی حکومت نے آج رات دس بجے سے چھ دن کے لئے منی لاک ڈاو¿ن کا اعلان کردیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی اروند کجریوال نے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا۔لاک ڈاو¿ن کی اطلاع ملتے ہی شراب پینے والوں نے شراب ٹھیکوں کی طرف دوڑ لگا دی ۔ کئی جگہ دکانوں کے باہر لمبی قطاریں نظر آئی ۔ کچھ دکانوں پر سماجی فاصلہ اور دیگر کرونا ضابطہ کی دھجیاں اڑتے ہوئے دیکھا گیا ۔دہلی کے خان مارکیٹ میں واقع شراب کی دکان کے باہر بڑی تعداد میں لوگ اس طرح جمع تھے،گویا یہ لوگ معاشرتی دوری کے تعلق سے کچھ نہیں جانتے ۔ 6دن کے لاک ڈاو¿ن کے حساب سے لوگ اسی مقدار میں شراب بھی لے جا رہے ہیں ۔دریں اثنا شیوپوری گیتا کالونی میں ایک دکان پر شراب خریدنے آئی ہوئی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ انجکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، بلکہ الکحل سے فائدہ ہوگا، مجھے دوائیوں سے کوئی اثر نہیں پڑے گا پیگ سے اثر ہوگا ۔ واضح ہو کہ آج رات دس بجے سے شروع ہونے والا لاک ڈاون اگلے پیر کے پانچ بجے صبح تک جاری رہے گا۔ اس دوران تمام ضروری خدمات اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔شادی کی تقریبات بھی منعقد ہوں گی، البتہ اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے ایک پاس جاری کیا جائے گا۔