دیپیکا پاڈوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر خوش ہیں رنویر سنگھ

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 10-April-2021

ممبئی: ، 10 اپریل ،بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی اہلیہ اور اداکارہ دپیکا پاڈوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر بہت خوش ہیں۔دپیکا پاڈوکون کی ویب سائٹ لانچ ہونے پر ان کے شوہر رنویر سنگھ بہت خوش ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیپیکا کے لئے ایک نوٹ لکھ کر ان کی تعریف کی ہے رنویر نے اپنے نوٹ میں لکھا ’’دیپیکا آپ دنیا کی سب سے خوبصورت انسان ہیں ، جس سے میں ملا ہوں اور میں یہ بات صرف اس لئے نہیں کہہ رہا ہوں کیونکہ تم میری بیوی ہو ، تم اپنے اندر پوری کائنات رکھتی ہو ، پیار ، شفقت ، ذہانت ، خوبصورتی ، فضل و عنایت اور ہمدردی بھی رکھتی ہو۔ یہ ساری خوبیاں آپ کو ایک بہتر اور سچا فنکار بناتی ہیں۔تم دنیا کی بہترین اداکاراوں میں سے ایک ہو۔ تمہارے پاس نرمی ، صبر اور خوداعتمادی ہے۔ میں کبھی کبھی رکتا ہوں ، تمہاری سراہنا کرنے کے لئے، تمہاری روح خاص ہے ،تم بہتری کے لئے پیدا ہوئی ہے اور میں دنیا کا متفکر شوہر ہوں۔اہم بات یہ ہے کہ دیپیکا نے انسٹاگرام پر ویب سائٹ لانچ کرنے کی اطلاع دی تھی۔ دیپیکا نے لکھا تھا ’’ گزشتہ چند ماہ سے اس ویب سائٹ پر کام ہورہا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی ، آخر کار یہ بن کر تیار ہوگئی ہے ، میرا خیال ہے کہ اس ویب سائٹ میں ایسے عناصر شامل ہیں جو میری شخصیت کو بیان کریں گے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ سبھی اسے پسند کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے دیپیکا کے آئندہ پروجیکٹ ، سوشل ورک اور اسی طرح کی دیگر چیزوں کے بارے میں معلومات دی جائے گی۔