’رائسینا ڈائیلاگ‘ اس بار مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا

نئی دہلی ، 05 اپریل۔ وزارت خارجہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اہم کانفرنس ‘ رائسینا ڈائیلاگ’ اس بارکووڈ۔19 کی وجہ سے مکمل طور پر ورچوئل میڈیم سے منعقد کیا جائے گا۔ اس سے قبل اسے ورچوئل اورفزیکل دونوں کو ملاکر ہائبرڈ طریقے سے منعقد کیا جانا تھا۔ حالانکہ امکان ہے کہ کچھ غیر ملکی معززین اس عرصے کے دوران ہندوستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔رائسینا ڈائیلاگ کے حاشیہ پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی کئی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ الگ سے میٹنگ ہونا طے تھی۔ تاہم ، اس سلسلے میں اب بھی ایک فہرست پر کام جاری ہے۔وزارت خارجہ اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون میں اس ڈائیلاگ کو13 سے 15 اپریل کے دوران منعقد ہونا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باغچی نے بتایا کہ رائسیناڈائیلاگ کے آپریٹرس کا فیصلہ ہے کہ اس ایڈیشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹل پروگرام کے طور پر منظم کیا جائے ۔ اس سے پہلے اسے ہائبرڈ ایونٹ کے طور پر منعقد ہونا تھا۔انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے اور مندوبین کی حفاظت کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام متعلقہ افراد محفوظ ر ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا میں ایک لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ باغچی نے کہا کہ ٹکنالوجی کے ذریعہ تمام شرکا کوجڑنے اورچرچہ کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ اس دوران دنیا کے سامنے بڑے امور پر غور کیا جائے گا۔