سی ایم شیوراج نے اسمارٹ پارک میں لگایا گلمہر کا پودا، کہا- کورونا کے خلاف جدو جہد جاری

بھوپال، 3 اپریل (کمل ناتھ)۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے روزاہ ایک پودا لگانے کے عہد کی کڑی میں بروز ہفتہ بھوپال کے اسمارٹ پارک میں گلمہر کا پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوںنے ریاست کے شہریوں سے پودا لگانے کی اپیل بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا انفیکشن کے خلاف مسلسل جد و جہد جاری ہے۔اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ -19 کے خلاف جد و جہد جاری ہے۔ ماسک ہی سب سے مو ثر بچاو ہے۔ سبھی سے اپیل ہے کہ ماسک لگا کر رکھیں۔ میں عوام کے تئیں دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ رنگ پنچمی کے دن بھی آپ نے کورونا گائڈ لائن کی تعمیل کرکے اچھے شہری ہونیکا ثبوت دیا۔ انفیکشن روکنے کے لئے تہوار گھر پر ہی منایا۔ انہوں نے کہا کہ چھندواڑا، کھرگون، بیتول، رتلام میں انفیکشن کی چین کو توڑنے کے لئے لاک ڈاون لگایا گیا ہے، جو پیر صبح تک جاری رہے گا۔ کووڈ- 19 کے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ کچھ مقامات پر کووڈ سینٹر بھی کھولے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نیکہا کہ گلمہر کے پیڑ کی خوبصورتی اس کے پھولوں سے ہوتی ہے۔ گرمی کے دنوں میں گلمہر کے پیڑ پتیوں کی جگہ پھول سے لدے ہوتے ہیں۔ گلمہر کے پھول دیکھنے میں جتنے خوبصورت ہوتے ہیں اتنے ہی معالجاتی اوصاف والے بھی ہوتے ہیں۔ پھولوں کے سائز کی بناءپر یہ بنیادی طور پر دو قسم کا ہوتاہے۔ پہلا لال گلمہر اور دوسرا پیلا گلمہر۔ پھولوں کے رنگ کی بئا پر اس کے ادویاوتی اوصاف بھی الگ ہوتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت کے نم،مرطوب اور گرمی والی جگہوں میں گلمہر کے پھول سب سے زیادہ کھلتے ہیں۔ سناتن دھرم میں گلمہر کے پھول کو پاک ماناگیا ہے۔ ایوروید میں بھی گلمہر کے بہت سارے ادویاتی اوصاف ہیں جو اسے منفرد بناتے ہیں۔