شیریس ایئر کے کندھے کا کامیاب آپریشن

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 08-April-2021

نئی دہلی:،08؍ اپریل،ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اور انڈین پریمیر لیگ میں دہلی کیپٹل کے کپتان شیریس ایئر نے بتایا کہ ان کے کندھے کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ انہوں نے آپریشن کے بعد اسپتال سے اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اپنی پوسٹ میں ائیر نے لکھا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور میں جلد سے جلد پورے عزم وحوصلے کے ساتھ واپس آؤں گا۔ آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ۔واضح رہے کہ پونے میں 23 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران جانی بیئرسٹو کے شاٹ کو روکنے کی کوشش میں 26 سالہ ائیر زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد وہ درد سے پریشان تھے ،اس وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف باقی میچوں اور آئی پی ایل 2021 سے بھی باہر ہوگئے۔ایئر کے کندھے پر شدید چوٹ آئی تھی۔
اسکین کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے کندھے کی سرجری کرنی ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ ائیر کو فٹنس حاصل کرنے میں تقریباً چار ماہ لگ سکتے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ ائیر کو جولائی میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لینا تھا۔ دراصل کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر نے انہیں رائل لندن ون ڈے کپ کے لئے دستخط کیا ، لیکن اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ ائیر کو اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا مشکل ہے۔ کیونکہ انہیں کرکٹ کے میدان میں واپسی کرنے میں کافی وقت لگے گا۔