صدر مملکت نے نئے سال پر خوشی ، امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 13-April-2021

نئی دہلی: ، 13 اپریل۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے وطن عزیز کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، سب کی زندگیوں میں خوشی ، امن اور خوشحالی کی دعا کی۔صدر کووندنے منگل کو ایک مبارک بادی پیغام میں کہا ہے کہ، “سب کو چیتر شکلادی، اگادی، گڈی پڑوا ، چیٹی چنڈ، بیساکھی، وشو، نورے اور سجیبوچیروبامبارک ہو۔ ان تہواروں کوملک کے مختلف حصے میں مختلف طریقوں سے منایاجاتاہے جو تنوع میں اتحاد کی علامت۔ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی ، امن اور خوشحالی لائے۔ قابل ذکر ہے کہ ہر سال نیا سال چیترا مہینے کے شکلا پاکش کی تاریخ پرتیپدا سے شروع ہوتا ہے۔ اس بار ہندو نیا سال 13 اپریل کو شروع ہوگا۔ ہندو تقویم کے مطابق ، اسی دن چیترا مہینے کی نوراتری شروع ہوتی ہے۔ یہ ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ناموں سے منایا جاتا ہے ، لیکن خوشی ، جوش اور قربت سے بھرپور تہوار کا ماحول ہر جگہ ایک جیسا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام ‘اگادی’ اور کرناٹک میں ‘ یوگادی’ کے نام سے یہ تہوار مناتے ہیں۔ مہاراشٹر میں ، اس تہوار کو ‘ گڈی پڈوا ‘ اور تمل ناڈو میں ‘ پوتھنڈو ‘ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ کیرالہ میں ملیالی بھائی اور بہن اس تہوار کو ‘ وشو ‘ اور پنجاب میں ‘ ویساکھی ‘ کے نام سے مناتے ہیں۔ اوڈیشہ میں ، اسے ‘ پانا سنکرانتی ‘ کے نام سے منایا جاتا ہے۔ مغربی بنگال میںپوئلابیساکھ ‘ اور آسام میں بیہاگ بیہوکے نام سے نئے سال کی آمد کی علامت کے طورپرمنایاجاتاہے۔