متھن چکرورتی کو روڈ شو کی اجازت نہیں ملی

Taasir Urdu News Network | Kolkata (West Bengal)  on 08-April-2021

کلکتہ: 8؍ اپریل ،کلکتہ کے بہالا علاقے میں بالی ووڈ اداکار متھن چکرورتی کو روڈ شوکی اجازت نہیں ملنے کے بعد پارٹی کارکنان کا ایک گروپ پولس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کی قیادت پارٹی امیدوار واداکارہ سربنتی چٹرجی نے کی ، جو بی جے پی کے ٹکٹ پر بہلا مغربی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ پولس نے بغیر کسی وجہ کہ متھن چکرورتی کومیرے حلقے انتخاب میں روڈ شو کی اجازت نہیں دی ہے ۔ ترنمول کانگریس غیر جمہوری اقدام کے ذریعہ اپنے آنے والے نقصان کو نہیں ٹال سکتی۔چٹرجی نے کہا کہ کیا ریاستی حکومت اقتدار کھونے سے خوفزدہ ہے؟پیرسری پولیس اسٹیشن کے سامنے بی جے پی پارٹی کارکنان نے ترنمول کانگریس کے خلاف نعرے بازی کی ۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی نے بدھ کی شب شہر پولیس کی جانب سے روڈ شو کی درخواست منسوخ کرنے کے بعد بہالا کے علاقے میں بالی ووڈ سپر اسٹار ک یذریعہ ڈور ٹو ڈور مہم چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔ مگرآخری لمحے میں بھی گھر گھر مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔کلکتہ پولس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔بعد میں بی جے پی امیدوار نے متھن چکرورتی کے بغیر روڈ شو نکالا۔
یہاں سے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر پارتھو چٹرجی امیدوار ہیں ۔پارتھو چٹرجی نے کہا کہ متھن چکرورتی کا روڈ شو رد کرانے میں ترنمو ل کانگریس کا ہاتھ نہیں ہے۔ہیں معلوم ہے بہالا کے عوام ترنمول کانگریس کے ساتھ ہیں ۔بی جے پی کی امیدوار ڈراما کررہی ہیں ۔