مطالبات کی حمایت میں لیبر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کامظاہرہ

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز

رام گڑھ ۔ عام آدمی پارٹی (عآپ)کی یونٹ لیبر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے رام گڑھ میونسپل کونسل اور کنٹونمنٹ کونسل کے خلاف ہفتہ کے روز سخت احتجاج کیا۔ اس نے شہر کے فٹ پاتھ دکانداروں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کی قیادت را م جتن اکیلا نے کی۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع سکریٹری منوج بیدیا نے کہا کہ رام گڑھ میونسپل کونسل بس اسٹاپ ، پارکنگ ، سبزی منڈی اور دیگر مقامات پر دکانداروں سے ٹیکس وصول کرتی ہے لیکن انہیں محکمہ جاتی سطح پر کوئی سہولیات نہیں مہیا کرائی جا تی ہیں۔عآپ کیلیبر یونٹکے ریاستی جنرل سکریٹری راجیش کمار ورما نے کہا کہ اگر سٹی کونسل فیس وصول کررہی ہے تو اسے بنیادی سہولیات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ کورونا دور میں فٹ پاتھ دکاندارسبزی منڈی سے ہٹ کر فٹ بال گراؤنڈ میں سبزیاں فروخت کرنے پر مجبور ہیں ، لیکن وہاں کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔عآپ کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری شہزاد عالم نے کہا کہ سبزی منڈی میں بیت الخلا اور پینے کا پانی ہونا چاہئے۔ اگر سٹی کونسل سے جلد ہی دکانداروں کو یہ سہولیات میسر نہیں کرائی گئیں تو مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا۔ سبزی فروش بھی رانچی روڈ پر سڑک کے دونوں اطراف بیٹھے ہیں۔ وہاں اکثر حادثے کا امکان رہتا ہے۔اس دوران رکمنی دیوی ، سریتا دیوی ، نیتو دیوی ، راجکماری دیوی ، پھول متی دیوی ، شوبھا دیوی ، شیلا دیوی ، رامپھل بیدیا ، دشرتھ سنگھ ، ونود کمار رائے ، راجو کرمالی ، راجکمار یادو ، شبھم یادو اور آزاد انصاری سمیت متعدد کارکنان موجود تھے۔