مغربی بنگال: اداکار متھن چکرورتی کی روڈ شو کے بعد صحت خراب

Taasir Urdu News Network | Kolkata (West Bengal)  on 19-April-2021

کولکاتہ: ، 19 اپریل۔مغربی بنگال میں کوویڈ۔19کے تیزی سے پھیلاؤکے درمیان مغربی بنگال میں سیاسی ریلیوں نے بی جے پی لیڈروں پر بھی منفی اثر ظاہر کرنا شروع کردیئے ہیں۔بی جے پی لیڈرمتھن چکرورتی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔اتوار کے روز ان کا شمالی بنگال کے رائے گنج میں روڈ شو تھا۔ وہ صبح سے ہی بہت سے دوسرے پروگراموں میں شریک تھے اور اس میں روڈ شو کے ساتھ ساتھ میٹنگز وغیرہ بھی کیں۔ اس کے بعد جب مالدہ کے شہر حبیب پور میں روڈ شو جاری تھا تو ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے ، اس لئے وہ بعد کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے رائے گنج میں چھ کلومیٹر طویل روڈ شو میں شرکت کی۔ صحت خراب ہونے کی اطلاع ملتے ہی روڈ شو روک دیا گیا اور قریبی ہیلی پیڈ میں لایا گیا۔ وہاں سے ، انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولکاتہ روانہ کیا گیا۔پیر کے روز متھن کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کی جانچ کی ہے۔ اس وقت ، وہ کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔