من پریت اور رانی کو ٹوکیو اولمپکس میں ہندستانی ہاکی ٹیموں سے اچھی کارکردگی کی امید

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 14-April-2021

نئی دہلی:،14؍ اپریل ،ہندوستانی مردہاکی ٹیم کے کپتان من پریپ سنگھ کو امید ہے کہ اگر ان کی ٹیم اپنی موجودہ فارم جاری رکھے گی تواس سال ٹوکیو میں چار دہائی کے اولمپک تمغوں کی خشک سالی کو ختم کرسکتی ہے۔ ہندوستان نے اپنے آٹھ اولمپک طلائی تمغوں میں سے آخری تمغہ 1980 کے ماسکو اولمپکس میں جیتا تھا، جس کے بعد ٹیم کی سطح بہت نیچے گر گئی۔ لیکن ہندوستان نے گزشتہ دو سالوں میں اچھی پیشرفت کی ہے۔من پریت نے 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو کھیلوں کے 100 دن کی الٹی گنتی شروع ہونے کے موقع پر کہاکہ سب سے پہلے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ہاکی کھیلنا اچھا لگا۔ میں گزشتہ18 ماہ میں ٹیم کی پیشرفت سے بہت خوش ہوں۔ اگر ہم بھی اسی طرح کا مظاہرہ کرتے رہے تو مجھے یقین ہے کہ ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے حال ہی میں ایف آئی ایچ پرو لیگ میں دفاعی اولمپک چمپئن ارجنٹینا کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں اور جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ ہمیں ٹوکیو اولمپکس سے پہلے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے ہر مواقع کو استعمال کرنا چاہئے۔
ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ایک طویل عرصے سے کھیل رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ فارم جاری رہے گا اور ہم ریو اولمپکس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔