مودی دیوتا ہیں یا مافوق الفطرت ، کہ وہ جیت کا دعویٰ کررہے ہیں :ممتا بنرجی

کلکتہ 4؍ اپریل (محمد شہاب الدین) ہگلی ضلع کے کھانا کول میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نےکہا کہ بنگال میں ابھی 6مرحلے کی پولنگ باقی ہے مگرمودی جیت کا دعویٰ کررہے ہیں کیا نریندرمودی دیوتا ہے یا پھر مافوق الفطرت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی ووٹوں کی تقسیم کےلئے ایک پارٹی کھڑا کیا ہے۔ممتا بنرجی نے عباس صدیقی اور آئی ایس ایف کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی کو معلوم ہے کہ وہ جیت نہیں رہی ہے اس لئے تقسیم کی سیاست کررہی ہے اور اب اقلیتی ووٹ کو تقسیم کرنے کےلئے ایک پارٹی ہی کھڑی کردی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں ۔وہ حلف برداری کی تقریب میں آئیں اور فلا ں اسکیم نافذ کریں گے مودی نے ترنمول کانگریس کے کچھ لیڈروں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ بنارس میں ممتا بنرجی کا استقبال ہے مگر وہاں بھی انہیں ہرے کرشنا اور جے شری رام کے نعرے سننے پڑیں گے ۔ممتا بنرجی نے مودی کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جہاں جاتے ہیں وہاں ہنگامہ ہوجاتا ہے۔بنگلہ دیش میں بھی ان کی وجہ سے ہنگامہ ہوا ۔ممتا بنرجی نے اقلیتوں کو بی جے پی سے ہوشیار ہرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ایک ایسے شخص کو کھڑا کیا ہے جو ووٹ تقسیم کرسکے ۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم اور کانگریس نے بھی ان کے ساتھ اتحاد کرلیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ الیکشن کمیشن امیت شاہ کی ہدایت پر کام کررہے ہیں ۔خیال رہے کہ کل تیسرے مرحلے کی پولنگ سے صرف دو دن قبل کئی اعلیٰ افسران کا تبادلہ کردیا ہے۔