مہاراشٹر میں ویکسین ٹیکوں کا کمی

ممبئی ،7اپریل ،مہاراشٹر میں کوروناوائرس کی وبا نے انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرلی اور ریاستی سرکار نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ وبا کا ٹیکہ کے فراہمی یقینی بنائے ۔ پچھلے ایک ہفتے سے زیادہ ریاست میں 55ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں اور صرف تین دن کے لے ہی ٹیکے میسر ہیں۔ مہاراشٹر کے علاوہ چھتیس گڑھ میں بھی کوروناوائرس کے کیسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جب کہ دہلی ،اترپردیش اور کرناٹک میں کیسوں کی تعداد پانچ ہزار درج کئے گئے کل 630لوگ اس مہلک وبا کے شکار ہوگئے۔ اس دوران شیوسینا نے مرکزی وزیر صحت سے درخواست کی کہ وہ ریاست کو جلد ازجلد ٹیکے فراہم کرے۔ ریاست کے پاس صرف 13لاکھ ٹیکے فراہم ہیں۔ مہاراشٹر کی حکومت نے پچھلے کئی دنوں میں اس وبا پر قابو پانے کے لئے کئی فیصلے لئے ہوٹلو ںاور ریسٹورنٹوں پر کچھ پابندیاں لگائی گئیں جب کہ اسکول بھی بند کئے گئے اس دوران دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم نامے میں حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ماسک پہننے کو لازمی قراردے اس میں کسی قسم کی چھوٹ نہیں ہونی چاہئے۔