ویکسین سنٹرپربے وجہ بھیڑ نہ لگائیں، اگلے 3 ماہ میں ہر ایک کو ویکسین لگائی جائے گی: کیجریوال

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 30-April-2021

نئی دہلی : ، 30 اپریل ۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت کے عوام سے ویکسین سنٹر پر بھیڑ نہلگانے کی اپیل کی۔انہوں نے سبھی لوگوں کو اپنے رجسٹریشن نمبر کے مطابق سینٹر پر آنے کیلئے کہا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا ہے کہ’ہم ویکسین بنانے والی کمپنی سے مستقل رابطے میں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ کل 3 لاکھ کورونا ویکسین آجائے گی ، اس کے بعد آہستہ آہستہ مزید ویکسین آجائے گی۔ ابھی تک یہ ویکسین ہمارے پاس نہیں آئی ہے ،اس لئے لوگوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھیڑ نہلگائیں۔ کل کے بعد ہم ویکسین لگوانا شروع کردیں گے۔ آپ اپنے نمبر کا انتظار کریں ، ہم لوگوں کو رجسٹریشن کے مطابق ویکسین لگائیں گے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ویکسین تیار کرنے والی کمپنی تعاون کرتی ہے تو ، پھر ہم اس حساب سے تیاری کر رہے ہیں کہ اگلے تین مہینوں میں پوری دہلی کو ویکسین لگائی جائے گی ، لیکن اس کے لئے دہلی کے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یکم مئی سے ، 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کوویکسین لگائی جائے گی لیکن ویکسین ابھی تک دہلی نہیں پہنچ سکی ہے۔