ٹوکیو اولمپکس پر کورونا کی نظر

Taasir Urdu News Network | Tokyo (World)  on 15-April-2021

ٹوکیو:،15؍ اپریل،جاپان کی حکمران ’لبرل ڈیموکریٹک پارٹی‘ (ایل ڈی پی) کے دو اعلی عہدیداروں نے جمعرات کو کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں بنیادی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
ایک نے یہاں تک مشورہ دیا کہ ان کو اب بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے اور دوسرے نے کہا کہ اگر وہ اس کا انعقاد کرتے ہیں تو اسے شائقین کے بغیر بھی منعقد کیا جاسکتا ہے۔ ایل ڈی پی کے جنرل سکریٹری توشیہرو نکائی نے بدھ کے روز ٹوکیو اولمپکس کے 100 روزہ الٹی گنتی شروع ہونے کے ایک روز بعد ایونٹ کو منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی۔
انہوں نے یہ تبصرہ جاپان میں ٹی بی ایس ٹی وی کے ذریعے ریکارڈ کردہ ایک شو میں کیا۔ نکائی نے کہا کہ اگر کھیلوں کا انعقاد ناممکن نظر آتا ہے تو انہیں یقینی طور پر منسوخ کردیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اگر اولمپکس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر اولمپکس کے انعقاد کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔نکی نے کہا کہ جاپان کے لئے ایک اہم اولمپکس کا انعقاد ضروری ہے۔ یہ ایک بہت بڑا موقع ہے۔ میں ان کو کامیاب بنانا چاہتا ہوں۔ ہمیں بہت سے امور سے نمٹنا ہے اور تیاری کرنا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم ان کو ایک ایک کرکے دیکھیں۔
جاپان میں کورونا کیسزمستقل طور پر بڑھ رہے ہیں۔ بدھ کے روز اوساکا میں 1100 نئے کیسزدرج کیے گئے اور یہ جنوری کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ جاپان میں 4000 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اس سال کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔