چٹیس گڑھ نکسل حملہ: لاپتہ جوان کے اہل خانہ نے جموں-اکھنور شاہراہ پر دھرنا دیا اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ

جاویداحمد ..سرینگر
چھتیس گڑھ میں بدھ کے روز نکسلی حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے سی آر پی ایف کے اہلخانہ کے افراد نے آج احتجاجی مظاہرہ کیا اور لاپتہ جوان کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں-اکھنور شاہراہ پر دھرنا دیا مذکورہ سی آر پی ایف اہلکار جو کوبرا کمانڈو ہیں اس ٹیم کا حصہ تھے جو چٹیس گڑھ کے بیجا پور میں ماؤنوازوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں شامل اور اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگئے اطلاعات کے مطابق ، اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کنبہ کے افراد نے احتجاج کیا اور جموں اکھنور قومی شاہراہ کو بلاک کردیا۔ احتجاج کرنے والے کنبہ کے افراد نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کے سوا اور کچھ نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے اس معاملے میں حکومت ہند اور جموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ کی فوری مداخلت کی بھی اپیل کی۔ادھر ماو نوازوں جنھوں نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ ایلیٹ کوبرا یونٹ سے لاپتہ سی آر پی ایف جوان ان کی قید میں ہے ثبوت کے طور پر انہون نے ایک تصویر جاری کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق۔ ماؤنوازوں کی جاری کردہ تصویر میں ، کوبرا جوان راکیشور سنگھ منہاس کو عارضی پناہ گاہ کے نیچے پلاسٹک کی چٹائی پر بیٹھے ہوئے ، اور کسی سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ میں سکما-بیجا پور بارڈر میں ماؤنوازوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین شروع ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں ، سی آر پی ایف کے کوبرا یونٹ کا جموں کا رہائشی جوان لاپتہ ہوگیا تھا۔ ماؤنوازوں نے مبینہ طور پر ان سیکیورٹی اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جو ایک مطلوبہ ماؤ نواز رہنما ، ہڈما کی موجودگی کے بارے میں اطلاع دیئے جانے کے بعد علاقے میں گھس رہے تھے۔ اس واقعے میں بائیس سکیورٹی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔