کرینہ اور کرن جوہر میں 9 ماہ بات چیت کیوں بند رہی؟

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 15-April-2021

ممبئی:،۱۵؍اپریل ،کرینہ کپور خان اور فلم ساز کرن جوہر اکثر اکٹھے بالی ووڈ فلموں میں کام کرتے ہیں۔ دونوں کا تعلق بالی ووڈ کے معروف فلمی خاندانوں سے ہے۔ اب یہ دونوں ایک بار پھر فلم تخت میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ تاہم اس فلم کی شوٹنگ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کافی سال پہلے ان دونوں دوستوں میں لڑائی بھی ہوگئی تھی اور معاملہ یہاں تک پہنچا تھا کہ دونوں کے درمیان لگ بھگ نو ماہ سے زیادہ عرصے تک بات چیت بھی نہیں تھی۔ کرن جوہر نے اس واقعہ کا ذکر اپنی خود نوشت دی انسوٹ ایبل بوائے میں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا پہلا مسئلہ جو کرینہ کے ساتھ تھا وہ ان کی جانب سے بہت زیادہ پیسوں کا مطالبہ تھا، جس کی وجہ سے کچھ مسائل پیدا ہوئے۔فلم ’مجھ سے دوستی کروگی‘ جسے کونل کوہلی نے ڈائریکٹ کیا وہ انہی دنوں ریلیز ہوئی۔ کرینہ کے مطابق ادیتیا چوپڑا کے اسسٹنٹ نے یہ ناکام فلم بنائی۔ لہٰذا کرن جوہر کے اسسٹنٹ نکھل اڈوانی اسی وجہ سے ناقابل بھروسہ تھے۔کرن کے مطابق کرینہ فلموں میں کام کے لیے اتنی ہی رقم مانگ رہی تھیں جتنی کہ شاہ رخ خان کو دی گئی تھی۔ مجھ سے دوستی کروگی کی ریلیز کے بعد اختتام ہفتہ پر میں نے کرینہ کو ’کل ہو نہ ہو‘ میں کام کی پیشکش کی، اور انھوں نے اسکے لیے اتنی ہی رقم طلب کی جتنی کہ شاہ رخ خان کو دی گئی تھی۔جس پر میں نے ان سے معذرت کرلی، جسکا مجھے دکھ تھا اور مجبوراً مجھے پریتی زینٹا کو سائن کرنا پڑا۔ میں نے اپنے والد کو کہا کہ بات چیت چھوڑیں اور اس کے بعد میں نے کرینہ کو فون کیا لیکن انھوں نے میرا فون نہیں اٹھایا۔
، جس پر میں نے کہا کہ اب ہمیں انھیں فلم کے لیے نہیں لینا ہے۔ جس کے بعد پریتی کو سائن کرلیا گیا۔بعدازاں میری اور کرینہ کی بات چیت ایک سال تک بند رہی، ہم دونوں ایک دوسرے کو پارٹیوں میں دیکھتے تھے، یہ سب کچھ بہت عجیب سا لگتا تھا، کرینہ میں بچپنا بھی تھا، وہ مجھ سے 10 برس سے زیادہ چھوٹی ہے۔