کورونا پر کل جماعتی میٹنگ سے موصول تجاویز کی بنیاد پراٹھائے جائیںگے قدم : نتیش

Taasir Urdu News Network | Bihar (Patna)  on 15-April-2021

پٹنہ: 15 اپریل، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج کہاکہ کورونا بحران پر تبادلہ خیال کیلئے گورنر کی صدارت میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ سے موصول تجاویز کی بنیاد پرقدم اٹھائے جائیںگے ۔مسٹر کمار نے جمعرات کو یہاں آئی جی آئی ایم ایس میں کورونا کا دوسرا ٹیکہ لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ وزیراعظم نے کہا تھاکہ گورنر سطح پر سبھی جماعتوں کی میٹنگ ہونی چاہئے ۔ انہوں نے گورنر سے اجلاس کیلئے درخوست کی ہے ۔ 17 اپریل کو گورنر کی قیادت میں ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں سبھی لوگوں کی جو تجاویز آئیںگی اس کی بنیا دپر قدم اٹھائیںجائیںگے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بہار میں بھی کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔ اس سے متعلق ایک ایک چیز پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ کورونا جانچ کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جتنی زیادہ جانچ ہوگی اتنی ہی متاثرین کی تعداد کا پتہ چل پائے گا۔ جن علاقوں میں انفیکشن کا پتہ چل رہاہے ان علاقوں پر خاص نظر رکھی جارہی ہے ۔مسٹر کما رنے کہاکہ آر ٹی پی سی آر جانچ کی تعداد بڑھائی جارہی ہے ۔ کورونا جانچ کی تعداد ریاست میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ کرائی جارہی ہے اسے اور بھی بڑھایاجائے گا۔ ریاست میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ٹیکہ کاری بھی کرائی جائے گی تاکہ کورونا انفیکشن کا اثر لوگوں پر کم سے کم ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ملک کے سبھی ریاستوں میں پھیل رہاہے ۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ لوگ آ۔ جا رہے ہیں ۔ بہار میں باہر سے آنے والے لوگوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر باہر سے آنے والے لوگ بغیر کورنا جانچ کرائے گھر جائیں گے تو ان کے رابطے میں آنے والے افراد میں انفیکشن کے خطرات کا امکان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ایک ۔ ایک چیز پر نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت ، آفات منیجمنٹ محکمہ کے ساتھ ۔ ساتھ پوری انتظامیہ مستعدی سے لگی ہوئی ہے ۔ سبھی چیزوں کا مسلسل جائزہ لیاجارہاہے ۔مسٹر کما رنے کہاکہ ان کی حکومت کورونا سے متعلق پوری طرح سے محتاط اور متحرک ہے ۔ وزیر صحت ، صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری ، صحت محکمہ کے سنیئر افسران نیچے تک کی ایک ۔ ایک چیز کی جانکاری لیتے ہیں ، اس کی بنیاد پر کاروائی کی جارہی ہے ۔ سبھی چیزوں پر تبادلہ خیال کیاجاتاہے ۔ حکومت مسلسل مرکز کے رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ شروع سے اپیل کر رہے ہیں کہ لوگ محتاط رہیں ، ماسک کا استعمال کریں ، دوری بنا کر رہیں ، ہاتھوں کی صابن سے صفائی کرتے رہیں ، بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ شہری علاقوں کے ساتھ ۔ساتھ اب دیہی علاقوں میں بھی کورونا کے معاملے سامنے آرہے ہیں اس لئے لوگوں کو پہلے سے زیادہ بیدار کیاجارہاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ کورونا کیلئے ڈیڈیکٹیڈ اسپتالوں میں بیڈوں کی تعداد اور بڑھائی جارہی ہے ۔ کچھ اسپتالوں کو کورنا متاثرین کے علاج کیلئے مرکوز کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ کرانا چاہتی ہے تاکہ جب متاثرین کا پتہ چلے تو ان کا صحیح طریقے سے علاج ہو سکے ۔مسٹر کمار نے کہاکہ انہوں نے آج کورونا کا دوسرا ڈوز لیا ہے ۔ انہوں نے کورونا جانچ کرانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کام کے دوران لوگوں کے رابطے میں رہنے کی وجہ سے وہ جانچ کراتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صحافیوں کا بھی ٹیکہ کرانا چاہتی ہے اور اس سے متعلق بھی تیاری چل رہی ہے ۔ زیادہ سے زیادہ ٹیکہ کاری ہونے سے لوگ محفوظ رہیںگے ۔اس سے قبل آئی جی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر این ۔ آر وشواسن نے وزیراعلیٰ کے سامنے پرزنٹیشن کے توسط سے آئی جی آئی ایم ایس کے چار مراحل کے توسیع کاری سے متعلق تفصیل سے جانکاری دی ۔ انہوں نے بتایاکہ آئی جی آئی ایم ایس کی چار مراحل میں توسیع کاری کی جارہی ہے ۔ پہلے مرحلہ کاکام مکمل ہوگیا ہے ۔ دوسرے مرحلہ میں یہاں کینسر ریسر چ انسٹی چیوٹ بھی بنایاجائے گا۔ ابھی کینسر سے متعلق علاج کیلئے 100 بیڈ والا اسپتال تیار کیاگیا ہے ۔ پانچ سو بیڈ کی تعمیر کاکام رفتار پر ہے ۔وزیراعلیٰ نے پرزنٹیشن کے بعد آئی جی آئی ایم ایس میں ضرورت کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملوں کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آئی جی آئی ایم ایس میں اور بھی جن سہولیات کی ضرورت ہوگی اسے مہیا کریاجائے گا۔ اسپتال کی زیر تعمیر کاموں کو تیزی سے مکمل کیاجائے ۔آئی جی آئی ایم ایس کے چاروں مراحل کی تعمیر مکمل ہوجانے سے یہاں میڈیکل کے طلباءکے مطالعہ کی سہولیات کے ساتھ ۔ ساتھ مریضوں کے علاج میں اور بھی سہولیات ہوںگی ۔ حکومت کا مقصد بہار کے لوگوں کو بہتر علاج کے ساتھ ۔ ساتھ معیاری طبی خدمات مہیا کراناہے ۔اجلاس میں دونوں نائب وزراءاعلیٰ تارکشور پرساد اور مسز رینو دیوی ، وزیر توانائی بجندر پرساد یادو ، وزیر تعلیم وجے کمار چودھری ، وزیر صحت منگل پانڈے ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار ، صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کما ر، ریاستی ہیلتھ کمیٹی کے ایکزیکٹیو ڈائریکٹر منوج کمار ، وزیراعلیٰ کے خصوصی ایکزیکٹیو افسر گوپال سنگھ ، آئی جی آئی ایم ایس کے ڈائریکٹر این آر وشواس سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔