کپل شرما ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 15-April-2021

ممبئی:،۱۵؍اپریل ’دی کپل شرما شو‘ بھارت کا معروف ترین کامیڈی ٹی وی شو ہے، جس میں میزبان کپل شرما کے ساتھ ساتھی فنکار چندن پربھارکر، بھارتی سنگھ، کیکوشاردا و دیگر مختلف کرداروں میں سٹیج پر جلوہ گر ہوتے اور قہقہے بکھیرتے ہیں۔
یہ لوگ اس شو میں کام کے عوض کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ اس حوالے سے اب ایسا انکشاف سامنے آ گیا ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈی این اے انڈیا کے مطابق ویب سائٹ ollywoodlife.comنے کپل شرما و دیگر فنکاروں کے معاوضے کے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کپل شرما ایک قسط کا 30سے 35لاکھ روپے معاوضہ لیتے ہیں۔انہوں نے شو کے آئندہ سیزن کے لیے اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے اور اس سیزن میں وہ 50لاکھ روپئے فی قسط وصول کریں گے۔شو میں مساج پارلر والی سپنا کا کردار نبھانے والے کرشنا ابھیشک ، جو بالی ووڈ اداکار گوندا کے بھانجے بھی ہیں، 10سے 12لاکھ روپے فی قسط معاوضہ لیتے ہیں۔ چندن پربھارکر شو میں چائے کا ڈھابہ چلاتے ہیں۔ وہ ایک قسط کے 7لاکھ روپے لیتے ہیں۔بھارتی سنگھ کے ’آن سکرین شوہر‘ اور بھینسوں کا باڑہ چلانے والے کیکوشاردا ایک قسط کے 5لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ کپل شرما کی محبت میں گرفتار سرلا یعنی شمونا شکرورتی کو 6سے7لاکھ روپے فی قسط معاوضہ ملتا ہے۔
بھارتی سنگھ 10سے 12لاکھ روپے اور شو کی جج ارچنا پورن سنگھ 10لاکھ روپے فی قسط معاوضہ لیتی ہیں۔