گذشتہ چند مہینوں میں رشبھ پنت میںبہتری آئی ہے: برائن لارا

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 14-April-2021

نئی دہلی :، 14 اپریل۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز برائن لارا کا ماننا ہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے پچھلے کچھ مہینوں میں بہت بہتر کیا ہے اور موجودہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں ان کی کپتانی میں دہلی کیپیٹلس کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔باقاعدہ کپتان شریس ایئر کے چوٹ کے بعد 23 سالہ پنت کو دلی کیپیٹلس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والے ایئر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔بائیں ہاتھ کے دھماکہ خیز بلے باز پنت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہندوستان کے لئے میچ ونر بن کر سامنے آئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا ریکارڈ رکھنے والے لارا نے اسٹار اسپورٹس کے شو سلیکٹ ڈگ آؤٹ میں کہا ، “پنت کے لئے ، پچھلے چھ مہینوں سے انٹرنیشنل کرکٹ بہت عمدہ رہا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی اور اب وہ کپتان کے کردار میں ہیں۔انہوں نے کہا ، “ان کے لئے آئی پی ایل کی کپتانی کرنا تھوڑا مشکل ہو گا ، وہ بھی تب جب آپ کے پاس اینرک نورٹجے ، کاگیسو ربادا اور اکشر پٹیل جیسیبالر نہیں ہیں۔ لہذا ، انہیں ایک بہت بڑا چیلنج درپیش ہوگا۔”انہوں نے مزید کہا ، “تاہم مجھے لگتا ہے کہ انہیں ایک ٹیم ملی ہے جو ان کی مدد کرے گی جو کہ سب سے اہم ہے۔ پنت نے پچھلے 4 مہینوں میں اپنے کھیل میں بہت زیادہ بہتری لائی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے۔”واضح رہے کہ دلی کیپیٹلس نے ر باداا اور نورٹجے کی عدم موجودگی میں آئی پی ایل 2021 کے اپنے پہلے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی سربراہی میں چنئی سپر کنگس کو شکست دی تھی۔ بتادیں کہ ربادا اور نورٹجے لازمی قرنطینہ میں ہیں ، جبکہ اکشر پٹیل کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہورہے ہیں۔