گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 81466 نئے معاملات ، 469 اموات

نئی دہلی ،2اپریل ( تاثیر) ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 81 ہزار سے زیادہ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملات ہیں۔ جمعہ کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 81466 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 3 ہزار 131 ہوگئی ہے۔وہیں اس دوران 50356 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جنہیں ملاکر اب تک 11525039 کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ سرگرم معاملات 614696 ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ، اس دوران مزید 469 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 163396 ہوگئی ہے۔ ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.68 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.00 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔مہاراشٹرا کورونا کے فعال معاملات کے معاملے میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10293 فعال معاملات بڑھ کر 367897 ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 32631 مزید مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2433 368 ہوگئی ہے ، جبکہ 249 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 54898 ہوگئی ہے۔ادھر مہاراشٹر میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر راجستھان میں اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے کے درمیان معمول کی ہوائی خدمات ایک مہینے کے لئیملتوی کردی گئی ہیں۔ کشن گرھ ہوائی اڈے انتظامیہ نے بتایا کہ کورونا کے معاملوں میں اضافے کے سبب ہوائی خدمات ایک ماہ کے لئے روک دی گئی ہیں اور کشن ممبئی ہوائی خدمات فراہم کرنے کمپنی اسپائس جیٹ نے ماہ اپریل کے لئے پروازیں نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سنٹرل ایئرکرافٹ اتھارٹی کی ہدایت پر گرمیوں کے سیزن کے پیش نظر کشن گڑھ سے چلنے والی فضائی خدمات کے ٹائم ٹیبل کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر آر کے مینا نے بتایا کہ کشن گڑھ سے احمد آباد ، حیدرآباد ، دہلی ، اندور اور سورت کے لئے وقت میں جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔