ہندستانی ہاکی ٹیم نے اولمپک چیمپئن ارجنٹینا سے 4-4 سے ڈراکھیلا

Taasir Urdu News Network | Argentina (Argentina)  on 08-April-2021

بیونس آئرس: 8 اپریل ،ہندوستانی ہاکی ٹیم سے یہاں منگل کو پہلے پریکٹس میچ میں 4-3 سے شکست کے بعد اولمپک چیمپئن ارجنٹینا نے بدھ کو کھیلے گئے دوسرے پریکٹس میچ میں ہندوستان کے ساتھ تناو سے پر مقابلہ 4-4 سے ڈرا کھیلا۔ ہندوستان اب 11 اپریل کو ایف آئی ایچ ہاکی پرولیگ مقابلے میں ارجنٹینا سے بھڑے گا۔ ہندوستان کی جانب سے ورون کمار نے ساتویں اور 44 ویں، راجکمار پال نے 13ویں، روپندرپال سنگھ نے 14 ویں منٹ میں گول کئے، جبکہ میزبان ٹیم کی جانب سےلنڈرو ٹولنی نے دسویں، لوکاس ٹوسکانی نے 23 ویں، اگناشیا اورٹیز نے 42وین اور لوکاس نے 57 ویں منٹ میں گول کئے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی کوارٹر فائنل میں تین گول کرتے ہوئے میچ کاعمدہ آغاز کیا۔ پہلے گول کا سہرا مندیپ سنگھ کے سربندھا، جنہوں نے میچ کے ساتویں منٹ میں ہندوستان کو پینالٹی کارنر دلانے میں مددکی، جسے ڈریگ فلکر ورون کمار نے شاندار گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو ابتدائی سبقت دلائی، لیکن ارجنٹینا نے بھی جوش دکھایا اور وہ 10ویں منٹ میں پینالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، جسے گزشتہ پریکٹس میچ میں دوشاندارگول کرنے والے لنڈرو ٹولنی کے شاندار ڈریگ فِلک کے ذریعہ گول میں تبدیل کیا، جس نے ارجنٹائن کو 1-1 کی برابری پرپہنچادیا۔
حالانکہ ہندوستان نے 13 ویں منٹ میں راجکمار پال کے نیل کانت شرما کی مدد سے شاندارگول کی بدولت پھر1-2 کی سبقت حاصل کرلی اورپھر اگلے ہی منٹ میں ہندوستان کو ایک اور پینالٹی کارنر ملا، جسے فارورڈ للت اپادھیائے نے روپندر پال سنگھ کی مدد سے گول میں تبدیل کیا اورہندوستان کی برتری 1-3 سے آگے کردی۔
دوسرے کوارٹر کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں پینالٹی کارنر حاصل کرنے کی کافی کوشش کی، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی، حالانکہ 23 ویں منٹ میں ارجنٹیناکے لوکاس توسکانی نے شاندار گول کرکے 2-3 پر پہنچ کر برتری کے فرق کو کم کیا۔ موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ہندوستان نے جارحانہ انداز میں جوابی حملہ کیا، جس کی بدولت اسے دو مواقع ملے، لیکن وہ گول کرنے میں ناکام رہا۔ 10 ویں منٹ کے ہاف ٹائم بریک کے بعد تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے حاوی ہونے کی کے ساتھ کھیلا اور آخرکار ارجنٹینا پینالٹی کارنر حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
اور اس کے مڈفیلڈر اگناشیا اورٹیز نے شاندار گول کرکے اسکور کو3-3 سے برابر کردیا۔ اس دوران ہندوستان نے حوصلہ نہیں کھویا اور مندیپ سنگھ کی کوششوں سے اسے 44ویں منٹ میں پینالٹی کارنر ملااور ڈریگ فلکر ورون نے کوئی غلطی نہ کرتے ہوئے اسے گول میں تبدیل کرکے ہندوستان کو 3-4 کی سبقت دلادی۔ اس درمیان 57 ویں منٹ میں ارجنٹینا کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب ہوئی اور اسکور 4-4 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں اور میچ 4-4 کے اسکور پر برابر ختم ہوا۔