ہندوستان میں24گھنٹے کے اندر ایک دن میں 43 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی ڈوز دی گئی

مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد 8 کروڑ تک پہنچی، کل کووڈ۔19 جانچ 25 کروڑ سے زیادہ ہوئی

نئی دہلی،06 اپریل،گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی جو کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان نے ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔ ملک میں اب تک ایک دن میں کی گئی ٹیکہ کاری کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پانچ اپریل 2021 کو ٹیکہ کاری مہم کے 80 ویں دن 43,00,966 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ جس میں 39,00,505 مستفیدین کو ویکسین کی پہلی ڈوز 48,095 سیشنزکے ذریعہ دی گئی اور 4,00,461 مستفیدین نے ویکسین کی دوسری ڈوز لی۔ دیگر اہم پیش رفت میں ملک بھر میں کووڈ۔19 ویکسین کی دی گئی ڈوزکی مجموعی تعداد آج8.31 ہوگئی ہے۔ ٹیکہ کاری کی پہلی ڈوز بھی سات کروڑ( 7,22,77,309)ڈوز کے اعدادوشمار کو پار کرچکی ہے۔صبح سات بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 8,31,10,926 ویکسین کے ڈوز 12,83,816 سیشنز کے ذریعہ دی گئی ہیں۔89,60,061 صحت کارکنان ہیں جن کو ویکسین کی پہلی خوراک کی دگئی ہے اور 53,71,162 صحت کارکنان ایسے ہیں جن کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 97,28,713 صف اول کے کارکنان ہیں جن کو پہلی خوراک دی گئی ہے اور 42,64,691 صف اول کے کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔ 3,41,06,071 مستفیدین کو پہلی خوراک 8,12,237 مستفیدین کو دوسری خوراک جو 60 سال سے زیادہ کی عمر کے ہیںاور 1,94,82,464 افراد کو پہلی خوراک اور 3,85,527 افراد کو دوسری خوراک جو 45 یا اس سے زیادہ کی عمر کے ہیں۔ ملک میں کل کووڈ جانچ 25 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ مجموعی مثبت شرح امتیازی حد سے بڑھ کر پانچ اعشاریہ صفرسات فیصد ہوگئی ہے۔