ریاست

آکسیجن کی فیکٹری میں بھیانک دھماکہ، تین کی موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Lucknow (Uttar Pradesh)  on 06-May-2021

لکھنؤ : ، 6 مئی،اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چنہٹ میں بدھ کو ایک آکسیجن فیکٹری میں ہوئے بلاسٹ سے دو کارکن سمیت کئی لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ روڈ پر واقع کے ٹی آکسیجن فیکٹری میں یہ حادثہ تقریباًشام پونے چار بجے اس وقت پیش آیا جب مزدور خالی سلنڈروں میں آکسیجن ریفلنگ کررہے تھے۔ اس دوران سلنڈر میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ فیکٹری میں پلاسٹک شیڈ کور پوری سے تباہ وبرباد ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ موقع پر ہی فیکٹری کارکن لکھنؤ کے رہنے والے35 سالہ ارون کمار پانڈے اور بارہ بنکی کے رہنے والے تربھون یادو کی موت ہوگئی۔حادثے میں سلنڈر بھروانے آئے تیمار دار نرالا نگر کے رہنے والے27سالہ دیپو قنوجیہ کی بھی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی آٹھ لوگوں کی اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے۔جس میں کچھ کی حالت سنگین ہے۔ واقعہ کے وقت بڑی تعداد میں لوگ آکسیجن بھروانے کے لئے لائن میں کھڑے تھے۔ اس دوران ضلع افسر ابھیشیک پرکاش نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اے ڈی ایم انتظامیہ کی قیادت میں چار کارکنان جانچ کمیٹی کی تشکیل کردی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں چیف فائر آفیسر اور ڈرگ انسپکٹر کمیٹی میں شامل ہیں۔ یہ تحقیقاتی کمیٹی حادثے کی جانچ رپورٹ ضلع افسر کو سونپیںگی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper