کھیل

اے ایف سی خواتین کلب چیمپیئن شپ 2021 میں حصہ لے گابھارتی کلب

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 04-May-2021

نئی دہلی : ، 04 مئی ۔ ہندوستانی خواتین فٹ بال کے لئے سال 2022تاریخی ہوگا۔ 2022 میں بھارت دو بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ ، اے ایف سی ویمن ایشین کپ اور فیفا انڈرْ 17 خواتین ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ ان دونوں ٹورنامنٹس سے قبل ہندوستانی خواتین فٹ بال کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری ہے۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے زیر اہتمام اے ایف سی ویمنس کلب چیمپیئن شپ 2021 میں ایک ہندوستانی کلب کو بھی شرکت کا موقع بھی ملے گا۔اے ایف سی ویمنس کلب چیمپیئن شپ میں آٹھ مختلف ممالک کی آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی اور 30 اکتوبر سے 14 نومبر تک یہ ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ گروپ اے (ایسٹ) میں چینی تائپے ، میانمار ، تھائی لینڈ اور ویتنام کی نمائندگی کرنے والے کلب شامل ہوں گے جبکہ گروپ بی (ویسٹ) میں ہندوستان ، آئی آر ایران ، اردن اور ازبکستان کے ایک۔ ایک کلب شامل ہوںگے۔ مقابلے میں ہیرو انڈینس خواتین فٹ بال لیگ کے چیمپیئن کلب کو ہندوستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری کوشل داس نے کہا کہ اس مقابلے سے ہندوستان میں خواتین کے فٹ بال کو بڑا فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا ،’’اے ایف سی ویمنز کلب چیمپیئن شپ ہندوستان میں خواتین کے فٹ بال کی ترقی کو فروغ دینے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ ہمارے پاس پہلے ہی دو بین الاقوامی ایونٹ اے ایف سی ویمنس ایشین کپ اور فیفا انڈر۔ 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 ہیں۔ اے ایف سی ویمنز کلب چیمپیئن شپ میں ہندوستانی کلب کی شرکت سے خواتین فٹ بالرسکے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔2023 میں ہونے والی اے ایف سی ویمن چیمپینئس لیگ سے پہلے کلبوں اور ممبران ایسوسی ایشنس کو تیار کرنے کے لئے اے ایف سی ویمنس کلب لائسنسنگ سسٹم کا نفاذ بھی کیا جائے گا۔
اے آئی ایف ایف جلد ہی ملک بھر میں کلبوں کے بارے میں اسی طرح کی ورکشاپس کا انعقاد شروع کرے گا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper