ریاست

ترجیحی بنیاد پر میڈیا کارکنوں کو مفت ویکسین دی جاے گی :یوگی آدتیہ ناتھ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uttar Pradesh (Lucknow)  on 04-May-2021

لکھنؤ :، 04 مئی۔ اتر پردیش ، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو ریاست کے صحافیوں کو مفت ویکسین دے نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ، صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو ترجیحی بنیادوں پر مفت ویکسین فراہم کی جائے گی۔ نیوز براڈکاسٹرس ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ویکسین تیار ہونے کے بعد ، ریاستی صحافیوں نے اپنے لئے جلد سے جلد ویکسین کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن رات میدان میں تعینات رہتے ہیں۔ ان کورونا واریر کا درجہ بھی دیا جانا چاہئے۔ یوگی حکومت نے اب مختلف سطحوں سے مطالبہ پر دھیان دیا ہے۔ ریاست میں صحافیوں کے لئے علیحدہ ویکسی نیشن مراکز قائم کیے جائیں گے۔ اسی کے ساتھ ہی میڈیا دفاتر میں بھی ان کو ویکسین لگانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔ صحافیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کا بھی ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper