فن فنکار

حالت بہتر ہے جلد گھر آجاؤں گا: رندھیر کپور

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 03-May-2021

ممبئی :،۳؍مئی – کورونا میں مبتلا بالی وڈ کے سینئر ادکار اور ادکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپورکا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے اور وہ جلد گھر آجائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں چند روز گزارنے کے بعد اب ٹھیک ہو رہے ہیں۔رندھیر کپور کے مطابق انھیں اسپتال میں قیام کے دوران آکسیجن کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، نہ ہی کبھی سانس کی تکلیف تھی، بس بخار تھا۔خیال رہیکہ چند روز قبل 74 سالہ اداکار رندھیر کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اداکار رندھیر کپور کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم کہا جا رہا تھا کہ ان کی طبیعت بہتر ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں سینئر اداکار کی نگرانی کی جا رہی ہے، ان کی حالت بہتر ہے تاہم انہیں مزید چند روز اسپتال میں رکھا جاسکتا ہے۔واضح رہیکہ رندھیرکپور معروف بالی وڈ اداکار اور فلم ساز راج کپور کے بڑے بیٹے ہیں، ایک سال کے عرصے کے دوران ان کے دونوں بھائی رشی کپور اور راجیو کپور انتقال کرچکے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper