کھیل

دہلی کیپٹلس کے سبھی کھلاڑی اور معاون عملہ کو کوارنٹین میں جانے کی ہدایت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Ahmedabad (Gujarat)  on 04-May-2021

احمدآباد :، 04 مئی ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے دہلی کیپٹلس کے سبھی کھلاڑیوں اور معاون عملہ کو کوارنٹین میں جانے کے لئے کہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، بی سی سی آئی نے دہلی کیپٹلس کے لیگ اسپنر امت مشرا کو کورونا سے متاثر ہونے اور 29 اپریل کو دہلی کے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے خلاف کھیلے گئے میچ کے پیش نظر یہ ہدایت دی ہے ، کیونکہ کے کے آر کے دو کھلاڑی ورون چکرورتی اور سندیپ واریر کورونا سے متاثر ہوگئے تھے ۔ دہلی کی ٹیم فی الحال احمدآباد میں ہے۔دہلی کیپٹلس کے ایک عہدیدار نے کہا ، “ہم نے اپنا آخری میچ کے کے آر کے خلاف کھیلا تھا ، لہذا ہمیں مشورہ دیا گیا ہے کہ ہم کوارنٹین میں جائیں اور ہم کمروں میں الگ تھلگ ہیں ، حالانکہ ابھی پتہ کہ کوارنٹین کی مدت کیا ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper