ریاست

دیہی علاقوں میں جان لیوا ثابت ہورہا ہے انفیکشن کو لیکرسرکار کاجھوٹ:اکھلیش

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uttar Pradesh (Lucknow)  on 04-May-2021

لکھنؤ :،4 مئی،سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو دیہی علاقوں میں کوویڈ 19 انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کے ’جھوٹ‘ دیہی علاقوں میں انتہائی جان لیوا ثابت ہورہے ہیں۔اکھلیش نے ٹویٹ کرکہاکہ اتر پردیش کے ہر گاؤں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا پھیلاؤ بہت تشویشناک ہے۔ گاؤں تحصیل میںجب بخار کی دوائیوں کی شدید قلت ہے تو آکسیجن ، بستر یا ویکسین کی کیا توقع رکھنا چاہئے۔ایس پی صدر نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت کا یہ جھوٹ کہ اتر پردیش میں کورونا وائرس کا انفیکشن نہ ہونے کے برابر ہے ، دیہی علاقوں میں بہت مہلک ثابت ہورہا ہے۔واضح رہے کہ دیہی علاقوں میں کوویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملے کے پیش نظر اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں حکومت نے 5 مئی سے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper