فن فنکار

ریچا چڈھا نے اسکرپٹ رائٹنگ شروع کردی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (Maharashtra)  on 04-May-2021

ممبئی :،۴؍مئی بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا آج کل اسکرپٹ رائٹنگ کی جانب گامزن ہیں اور کوشش کر رہی ہیں کہ کچھ لکھا جائے، ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انھوں نے خود کو اس جانب مصروف کر رکھا ہے۔ایک میڈیا ادارے سے انٹرویو کے دوران ریچا چڈھا نے کہا کہ وہ لکھنے کے حوالے سے ہمیشہ انجوائے کرتی ہیں، انھیں ایسا کرنا اچھا لگتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ میری ایک ایسی مصروفیت ہے کہ جس کے سبب میں ذہن کو کلیئر کرتی ہوں۔جب گزشتہ برس لاک ڈاؤن جاری تھا تو میں نے زیادہ تخلیقی انداز میں تحریر کرنا شروع کیا اور کوشش کی کہ میں اسکرپٹ لکھوں، اس حوالے میں سب سے زیادہ برطانوی اداکارہ و مصنفہ فوبی والر برج سے متاثر ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میرا خیال یہ ہے کہ اسکرپٹ رائٹنگ کے دوران پہلا مسودہ اچھا ہو یا برا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper