دنیا بھر سے

سعودی کا17 مئی سے برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Al-Riyaz (Saudi Arabia)  on 03-May-2021

ریاض :،03مئی ۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے 17 مئی سے اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اسی تاریخ سے سعودی شہریوں کے بیرون ملک جانے پر عاید پابندی بھی ختم کردی جائے گی۔وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ کووِڈ-19 کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افرادیا سفر سے دو ہفتے قبل ایک انجیکشن لگوانے والے ،گذشتہ 6 ماہ کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہونے والے اور 18 سال سے کم عمر افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ سال کے اوائل میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد مارچ 2020ء سے شہریوں پر سفری پابندیاں عاید ہیں اور عام شہریوں کو بیرون ملک جانے کیکے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی اور صرف سفارت کاروں اور طبی عملہ کے ارکان کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قراردیا تھا۔دریں اثناء اجازت نہیں۔سعودی عرب نے جولائی 2020ء میں اپنی سرحدیں دوبارہ کھولی تھیں لیکن شہریوں کو سفرکی اجازت نہیں دی تھی۔ جنوری میں حکام نے مملکت کی سرحدی گذرگاہیں کھولنے کے فیصلے پر17 مئی تک عمل درآمد مؤخر کردیا تھا۔فروری میں سعودی عرب نے پاکستان سمیت دنیا کے 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی اور صرف سفارت کاروں اور طبی عملہ کے ارکان کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قراردیا تھا۔دریں اثناء سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے ویژن 2030ء سے متعلق ایک مکالمے میں تقریر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک حکومت کی جانب سے 95 لاکھ ویکسینیں مہیا کی جاچکی ہیں۔انھوں نے ویکسینوں کی تعداد کے بجائے معیار پر زور دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper