ریاست

نشہ بڑھانے کیلئے مہوا شراب میں کف سیرپ ملا کر پینے سے سات کی موت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Raigarh (Chattisgarh)  on 06-May-2021

رائے گڑھ :، 6 مئی، چھتیس گڑھ کے بلاسپور ضلع کے سرگٹی تھانے علاقے کورمی میں رہنے والے نوجوانوں نے نشے بڑھانے کے لئے مہوا شراب میں سیرپ ملا کرپی لیا ، اس سے بہت سارے لوگوں کی صحت خراب ہوگئی۔ حادثہ میں سات افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس کی ٹیم نے گاؤں پہنچ کر پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین کوپولیس تھانے لاکر واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق کورمی میں رہنے والے کملیش دھوری(32)اکشے دھوری(21) راجیش دھوری (21)سماری دھوری(25) کھیم چنددھوری(40) کیلاش دھوری (50) اور دیگر افراد گاؤں سے باہر جاکر شراب پی رہے تھے۔اس دوران نوجوانوں نے مہوا شراب میں نشہ بڑھانے کے لئے ہومیوپیتھک کھانسی کاسیرپ ملادیا۔ اس کی وجہ سے رات میں ہی اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ سبھی کو الٹی ہونا شروع ہوگئی۔ اس پر نوجوانوں نے اپنے گھر میں شراب پینے کے بارے میں بتایا۔ دیررات کملیش اور راجیش کی موت ہوگئی۔اہل خانہ کے لوگوں نے کورونا کی بنیاد پر صبح ہی متوفی نوجوانوں کی آخری رسومات ادا کردی ۔بدھ کی دوپہراکشے اور سمارو نے دم توڑ دیا۔گائوں میں ایک ساتھ اتنے نوجوانوں کی موت کی اطلاع کسی نے سر گٹی پولیس کو دی۔اس پر سرگٹی تھانہ انچارج ٹیم کے ساتھ گائوں پہنچے۔متوفی کے اہل خانہ والوں سے اس کے بارے میں معلومات دی۔پولیس نے سنگین حالت میں کھیم چند اور کیلاش کو سمس میں داخل کرایا۔جہاں سے کیلاش کواپولوریفر کردیاگیا۔کھیم چند کا علاج چل رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper