ریاست

پٹرول 25 پیسے ، ڈیزل 30 پیسے مہنگا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 06-May-2021

نئی دہلی :، 6 مئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل تیسرے دن اضافہ کیا گیا۔ دو ماہ سے زیادہ وقفے کے بعد 4 مئی سے ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 25 پیسے مہنگا ہوکر 90.99 روپے فی لیٹرپر پہنچ گیا۔ ڈیزل کی قیمت میں آج 30 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 81.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ تین دن میں دہلی میں پٹرول 59 پیسے اور ڈیزل 69 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ممبئی اور کلکتہ میں آج پٹرول22 پیسے اور چنئی میں 20 پیسے مہنگا ہوا۔ پٹرول کی قیمت ممبئی میں 97.34 روپے ، چنئی میں 92.90 روپے اور کلکتہ میں 91.14 روپے فی لیٹر پرپہنچ گئی۔ڈیزل ممبئی میں 30 پیسے ، چنئی میں 26 پیسے اور کلکتہ میں 28 پیسے مہنگا ہوا۔ ممبئی میں اس کی قیمت 88.49 روپے ، چنئی میں 86.35 روپے فی لیٹررہی۔پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پرہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیںنافذ ہو جاتی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper